خواتین عمران خان کی وجہ سے جیلوں میں ہیں، گورنر سندھ

May 29, 2023

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ خواتین جو آج جیلوں میں ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، عمران خان کے کہنے پر کراچی میں بسوں کو آگ لگائی گئی۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اب عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے سامنے شیشہ لگائیں اور اس سے مذاکرات کریں۔