روسی خام تیل کا پہلا کارگو پاکستان کب پہنچے گا؟

May 29, 2023

روسی خام تیل کا پہلا کارگو جون کے پہلے ہفتےمیں پاکستانی بندرگاہ پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق، روسی جہاز اومانی بندرگاہ پہنچ گیا ہے اور وہاں سے 10 روز میں کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل پاکستانی ریفائنری میں پراسیس ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان نے روس سے 7 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل خریدنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔