• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ: چین میں پیٹرول کی طلب میں 5.5 فیصد کمی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران میں جنگ اور عالمی منڈی میں قیمتوں اضافے کے بعد چین میں پیٹرول کی طلب میں 5 اعشاریہ 5 فیصد کمی آ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ میں آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چین میں پیٹرول کی کھپت میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔

دوسری جانب چینی حکومت کی جانب سے پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی بھی کی جا رہی ہے۔

چین کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ پیٹرول درآمد کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق 2025ء کی پہلی سہ ماہی میں چین میں 5 اعشاریہ 4 ملین بیرل پیٹرول یومیہ استعمال ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسی سہ ماہی میں بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا کا مجموعی پیٹرول کا استعمال چین کے مقابلے میں کم تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید