چیف سیکریٹریز کی بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

May 29, 2023

فائل فوٹو

بلوچستان ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹریز کی بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نےنوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا ہے۔

سابق چیف سیکریٹریز کو بلوچستان، کراچی، اسلام آباد میں سرکاری ریسٹ ہاوسز میں مفت رہائش کی سہولت دی گئی تھی۔

سابق چیف سیکریٹریز کو پروٹوکول کے ساتھ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ سابق چیف سیکریٹریز کو تاحیات گن مین، ڈرائیور اور ماہانہ 250 لیٹر پیٹرول کی مراعات حاصل تھیں۔