ایشیائی ترقیاتی بینک کا سری لنکا کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض منظور

May 30, 2023

منیلا (اے ایف پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا کے لیے گزشتہ روز 35کروڑ ڈالر( 99ارب،84 کروڑ،22لاکھ،95 ہزار روپے) قرض کی منظوری دے دی، جس کے بعد ملک اپنے بدترین معاشی بحران کا مقابلہ کرنےکے لیے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پر زور دے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ سری لنکا میں زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے اور ایک سال قبل 46 ارب ڈالر کے قرضے میں نادہندہ ہونے کے بعد یہ قرض جنوبی ایشیائی ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرمستسوگو اساکاوا نے کہا کہ منیلا میں قائم قرض دہندہ ادارہ سری لنکا کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔