ترکیہ، استنبول کی فتح کی 570 ویں سالگرہ منائی گئی

May 30, 2023

استنبول(نیوز ڈیسک)ترکیہ میں گزشتہ روز استنبول کی فتح کی 570ویں سالگرہ منائی گئی۔ استنبول کو 570سال قبل فتح سلطان محمد کی قیادت میں سلطنت عثمانیہ نے فتح کیا تھا۔29مئی 1453ء کو استنبول کی فتح کے ساتھ سلطان محمد ثانی، جس نے فاتح کا خطاب پایااور اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کو لو ٹنے کی بجائے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کیا۔فتح استنبول کی 570ویں سالگرہ کے موقع پر آیا صوفیہ مسجد میں نماز فجر کا اہتمام کیا گیا۔ترکیہ کےمذہبی امور کے صدر علی ایرباش کی امامت میں نماز فجر پڑحنے والوں میں وزیر داخلہ سلیمان سویئلو بھی شامل تھے ۔