کنول آفتاب کو نئی خوشی مل گئی

May 30, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ آفتاب کنول کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بلو بیج مل گیا ہے۔

ٹک ٹاک پر 18.2 ملین فالوورز رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر کنول آفتاب کو انسٹاگرام پر بلو بیج مل گیا ہے جس پر وہ خوشی سے نہال نظر آ رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر کنول آفتاب کے مداح بلو بیج ملنے پر اُنہیں مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ اداکارہ اپنی اسٹوری پر سب کا شکریہ ادا کرر ہی ہیں۔

اسکرین شاٹ

دوسری جانب کنول آفتاب کے شوہر، ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے بھی اہلیہ کو بلو بیج ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ 25 سالہ ٹک ٹاکر، کنول آفتاب کی انسٹاگرام پر 725 پوسٹس جبکہ 2.8 ملین فالورز ہیں۔