ندا یاسر ذہنی دباؤ، پریشانی سے کیسے چھٹکارہ حاصل کرتی ہیں؟

May 31, 2023

اسکرین گرب

معروف میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ اور پریشانی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے اپنی والدہ کے بستر پو سوتی ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے حالیہ پروگرام کے دوران اپنی مرحوم والدہ سے متعلق بات کی، اس دوران وہ آبدیدہ اور جذباتی ہو گئیں۔

میزبان کا بتانا تھا کہ جب اُن کی والدہ کا انتقال ہوا تھا تو وہ اپنی والدہ کا بستر اور الماری نشانی کے طور پر اپنے گھر لے آئی تھیں۔


ندا یاسر نے بتایا کہ وہ جب کبھی بھی پریشان ہوتی ہیں یا اُنہیں نیند نہیں آتی تو وہ اپنے بستر کے بجائے والدہ کے بستر پر لیٹ جاتی ہیں، اس عمل سے اُنہیں راحت ملتی ہے، اُن کی ساری پریشانیاں اور ذہنی دباؤ سب ختم ہو جاتا ہے، اُنہیں ایسا محسوس ہوتا ہےکہ وہ اپنی والدہ کی گود میں ہیں۔