پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل ماؤں کے لیے ایک مزاحیہ مشورہ شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا۔
نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ میم شیئر کی، جس میں بتایا گیا ہے کہ 22 مئی سے 24 اگست تک موسمِ گرما کی تعطیلات جاری رہیں گی، لہٰذا ماؤں کو چاہیے کہ وہ بچوں کی طویل چھٹیوں کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔
میم میں مزاحیہ انداز میں تیاری کے نسخے بھی بتائے گئے، جن میں بھیگے بادام کھانا، بادام کے تیل سے سر کی مالش کرنا اور نمک والے پانی کے غرارے شامل تھے تاکہ مائیں لمبی چھٹیوں کے چیلنج کا سامنا کر سکیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو خوب پسند کیا ہے، جبکہ کئی والدین نے اسے اپنی روزمرہ کی زندگی سے قریب قرار دیتے ہوئے ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ ردِعمل دیا ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں بچوں کے لیے خوشیوں کا موسم ہوتی ہیں، لیکن والدین خصوصاً ماؤں کے لیے یہ وقت گھر کے روٹین اور توانائی کو مکمل طور پر بدل دیتا ہے۔
واضح رہے کہ نعمان اعجاز اپنی سنجیدہ اور جاندار اداکاری کے لیے شہرت رکھتے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی مزاحیہ اور حقیقت سے قریب پوسٹس بھی مداحوں میں بے حد مقبول رہتی ہیں۔