• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں: فاران طاہر

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے، عمر کے کسی بھی حصے میں شادی کی جا سکتی ہے۔

فاران طاہر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

انہوں نے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد زندگی میں شریکِ حیات کی کمی محسوس ہونا فطری عمل ہے اور کئی بار انسان اکیلے بھی خوش ہوتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ مجھے زندگی میں کبھی کبھی شریکِ حیات کی کمی محسوس ہوتی ہے لیکن یہ احساس مجھے ہر وقت نہیں ہوتا۔

اُنہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک مخلص ساتھی کی ہم سب کو ضرورت ہوتی ہے، میں نے اپنی زندگی میں شادی کرنے کا آپشن ہمیشہ رکھا ہے، ہو سکتا ہے مجھے ایسا ساتھی مل جائے جو میرے لیے موزوں ہو، لیکن میری ترجیحات اب بدل گئی ہیں۔

فاران طاہر نے کہا کہ جب انسان جوانی میں شادی کرتا ہے تو اسے ایک خاندان کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن جب بڑی عمر میں شادی کرتا ہے تو اسے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے سمجھے اور اس کا ساتھ دے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمارے معاشرے سے اب اس سوچ کو ختم ہو جانا چاہیے کہ ایک بوڑھے انسان کو شادی کرنے کے بارے میں سوچنا چھوڑ دینا چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ شادی کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے، مجھے متعدد لوگوں نے کہا کہ اب مجھے شادی کے بارے میں سوچنا چھوڑ دینا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید