امریکا، ایک سال کے بچے کی 9 گھنٹے گاڑی میں بند رہنے سے موت

May 31, 2023

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا میں خاتون ایک سال کا بچہ گاڑی میں بھول گئی جس کی 9 گھنٹے گاڑی میں بند رہنے کے باعث موت ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست واشنگٹن کے اسپتال میں خاتون ملازمت کے لیے صبح 8 بجے پہنچی اور وہ ایک سال کے بچے کو گاڑی میں ہی بھول گئی۔

رپورٹس کے مطابق شفٹ ختم کرنے کے بعد شام 5 بجے خاتون نے بچے کو گاڑی میںمردہ حالت میں پایا، جسے فوری طور پر اسی اسپتال کے اندر لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون بچے کی ماں نہیںتھی بلکہ اس کی دیکھ بھال اور پرورش کر رہی تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے وقت علاقے میںدرجہ حرارت 70 سے 75 ڈگری تھا جبکہ گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت 110 ڈگری کے قریب تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےخاتون اور بچے کے اہلخانہ پولیس سے تعاون کر رہے ہیںاور فی الحال اس واقعے کا مقدمہ درج نہیںکیا گیا ہے۔