ایسے شخص سے شادی کریں جو آپکو اللّٰہ کے پیار میں مبتلا کر دے، فیروز خان کا مشورہ

May 31, 2023

فائل فوٹو

پاکستانی نامور اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق مشورہ دیا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کے ہیرو فیروز خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور انسٹا اسٹوریز کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اسلامک پوسٹس بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اسکرین شاٹ

فیروز خان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں مشورہ دیا گیا ہے کہ ’ایسے شخص سے شادی کریں جو آپ کو ہر روز اللّٰہ کے پیار میں مبتلا کر دے۔‘

یاد رہے کہ فیروز خان کی طلاق ہو چکی ہے۔

اُن کی علیزے سلطان کے ساتھ مارچ 2018ء میں شادی ہوئی تھی، اس جوڑی کے ہاں 2019ء میں بیٹے اور گزشتہ سال کے آغاز میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔