بھارت کے میچ کا پریشر نہیں، پہلے کی طرح اس بار بھی جیتیں گے، فاطمہ ثناء

May 31, 2023

فائل فوٹو

پاکستان ویمن ایمرجنگ کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہبھارت کے میچ کا پریشر نہیں، پچھلی بار کی طرح اس بار بھی جیتیں گے۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہکوئی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی، ہر ٹیم سے اچھا کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔ اے سی سی ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ کےلیے اچھی امیدیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 اور ایمرجنگ لیول پر کھیل کر پلیئرز کو پلیٹ فارم ملتا ہے۔ پاکستان کا اسکواڈ اچھا ہے، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے پوری ٹیم برابر ہے، ہر کسی کے پاس موقع ہے کہ وہ خود کو منوائے۔

فاطمہ ثناء نے کہا کہ ہمارا اسپن اٹیک کافی اچھا ہے، ان سے کافی توقعات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹرز جس طرح یہاں کھیل رہے ہیں ویسا وہاں جا کر کھیلیں گے تو مفید ثابت ہوگا۔