• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2025 پاکستان ویمن کرکٹ کیلئے بہترین سال ثابت ہوا، آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا، سعدیہ اقبال آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر رہیں۔

سال 2025 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کیلئے بہت اہم ثابت ہوا، جس میں ٹیم نے کئی فتوحات حاصل کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا، جوکہ ایک تاریخی موقع تھا، پاکستان ٹیم نے جیت کر نہ صرف ایونٹ کو یادگار بنایا بلکہ ویمنز لاہور میں ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کا شاندار انعقاد کیا۔

جس میں دنیا کی 6 ممالک کی ٹیموں نے پاکستان کا رخ کیا، پاکستان نے تمام 5 میچز میں کامیابی حاصل کی بیٹنگ میں سدرا امین، منیبہ علی اور عالیہ ریاض نے اہم کردار ادا کیا۔

بولنگ میں کپتان فاطمہ ثنا نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال کی کارکردگی نمایاں رہیں، اسپنر سعدیہ اقبال اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بولنگ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آئیں۔

وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن پر آنے والی پہلی پاکستانی بولرز بن گئیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈ کپ میں شرکت کی اور تمام میچز کولمبو میں کھیلے جہاں پاکستان ٹیم کی کاکردگی زیادہ اچھی نہ رہی اس کے علاوہ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش میں سیریز جیتی۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں سدرا امین نے 2 سنچریاں اور 1 نصف سنچری اسکور کی جبکہ نشرہ سندھو نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

ویمنز کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ویمنز کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا اور پہلی بار ویمنز ایمرجنگ کیٹیگری متعارف کرائی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید