یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا مہنگی ہوگئیں

June 01, 2023

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیامہنگی ہوگئیں۔ اس حوالے سے نئے نرخ جاری کر دیے گئے۔

اسلام آباد سے جاری نئے نرخ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہد کی 500 گرام قیمت میں101روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

ایک کلو چکن اسپریڈ کی قیمت میں 190روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ ایک کلو مایونیز 100 روپے تک مہنگا کر دیا گیا۔

دستاویز کے مطابق کیچپ کی 800 گرام کی قیمت 79 روپے تک بڑھادی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ساسز کی 800 گرام قیمت میں 79 روپے تک اضافہ ہوا۔ جبکہ ایک کلو اچار 80 روپے تک مہنگا کر دیا گیا۔

دستاویز کے مطابق جوشاندہ 3 روپے اور اسپغول کی قیمت میں 30 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ عرق اور سیرپ 20 سے 40 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔