گلبرگ، گھر میں ڈکیتی، ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ لیا

June 02, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلبرگ میں مسلح ڈاکو گھر میں ڈکیتی کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ملزمان ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے،پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات تین بجے 8ڈاکو ریٹائرڈافسرکے گھر میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا،حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکو 35 لاکھ روپے، امریکی اور کینڈین ڈالرز لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ سونے چاندی کے سیٹ،انگھوٹیاں و دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر لے گئے ہیں۔مذکورہ گھر حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کا ہے۔