صباقمر کا ’پسوڑی‘ گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

June 02, 2023

کولاج، اسکرین گریب

پاکستانی ہر دلعزیز فنکارہ صبا قمر کی مشہور ترین گانے ’پسوڑی‘ پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کو یکے بعد دیگرے سپر ہٹ ڈرامے دینے والی اداکارہ صبا قمر نے ادکاری، وی لاگنگ کے بعد اب ہدایتکاری کے شعبےمیں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

صبا قمر بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ صبا قمر ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں، اس دوران انہوں نے کام کے ماحول کو ذرا فن کا ٹچ دینے کے لیے کوک اسٹوڈیو کے مشہور ترین گانے ’پسوڑی‘ پر ڈانس کیا۔


صبا قمر کا ڈانس کرنا تھا اور ویڈیو کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ مداحوں نے اُن کے کام ، ڈانس اور اداکاری کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ہیں۔


مداحوں کا ا س پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کہنا ہے کہ صبا قمر ہر فن مولا فنکارہ ہیں۔

دوسری جانب صبا قمر نے اپنی ایک ایڈیٹڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہزندگی میں میرا مشن صرف زندہ رہنا نہیں بلکہ کچھ جذبے، کچھ ہمدردیاں، کچھ مزاح، اور کچھ انداز کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرنا ہے۔