ڈیوائن جانسن کی وین ڈیزل سے صلح، فاسٹ اینڈ فیوریس میں واپسی

June 02, 2023

ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے وین ڈیزل سے اپنی صلح کا اعلان کر دیا ہے، اب وہ دوبارہ ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ فلموں کا حصہ ہوں گے۔

انسٹاگرام پر ڈیوائن جانسن نے وین ڈیزل کے ساتھ صلح کا اعلان کیا اور بتایا کہ اسی کے ساتھ وہ فاسٹ اینڈ فیوریس میں بھی واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اور وین ڈیزل نے ماضی کی غلطیوں کو بھلا دیا ہے، اب ہم بھائیوں کی طرح رہیں گے۔


امریکی ریاست ہوائی میں واقع اپنے گھر میں لی گئی تصویر میں جانسن نے تصدیق کی کہ ان کا پسندیدہ کردار لیوک ہابز اگلی فاسٹ اینڈ فیوریس فلم میں واپس آئے گا۔

جانسن اور ڈیزل کے درمیان 2017 میں تعلقات خراب ہوگئے تھے۔