بھائی کی موت پر میرے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا، جینیفر مستری

June 02, 2023

بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں مسز روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ جینیفر مستری کی جانب سے شو کی انتظامیہ کیخلاف جنسی ہراسگی کی شکایت داخل کی گئی تو بہت سے لوگ حیران رہ گئے تھے۔

اب ایک ماہ بعدجینیفر مستری نے انکشاف کیا کہ2022 میں جب ان کے بھائی کی موت ہوئی تو کس طرح ان کے ساتھ براسلوک کیا گیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میںجینیفر مستری نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کی موت و زیست کی کیفیت پر بالکل ٹوٹ پھوٹ گئی تھیں، بھائی وینٹی لیٹر پر تھے تو ابتدائی طور پر جب چھٹی مانگی تو سہیل رامانی مجھ پر ناراض ہوگئے اور چھٹی دینے سے انکار کردیا۔

میں نے انہیں بتایا کہ مجھے ناگپور جانا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ میرا شوٹ چھوڑ کر نہیں جاسکتیں اور اگر ایسا کیا تو پھر دیکھنا، میرا شوٹ جب ختم ہوگا تب جاسکتے ہو۔

اس پر میں نے ان سے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں؟ میرا بھائی وینٹی لیٹر پر ہے اور ڈاکٹرز ان کی زندگی کے حوالے سے مایوس ہیں۔

جینیفر مستری نے انکشاف کیا کہ ان لوگوں نے آنجہانی نٹو کاکا کو بھی بہت پریشان کیا تھا۔