امریکی جیل میں ظالم اور مظلوم کو ایک ہی چھت تلے دیکھا، فوزیہ صدیقی

June 03, 2023

ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائندہ جنگ) ‎امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کی وفاقی جیل میں گزشتہ 20سال سے مقید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے تیسری اور الوداعی ملاقات کے بعد ڈاکٹر فوزیہ نے ریاست ٹیکساس کے شہر پلانو کی مسجد میں منعقدہ پاکستانی امریکنزکے اجتماع میں شرکت کی ‎اپنی بہن سے ملاقات کی روداد سناتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی آبدیدہ ہوگئیں جبکہ کئی افراد کے بھی جذبات سے آنسو نکل آئے‎پاکستانی امریکی کمیونٹی اور دیگر اقوام کے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ عافیہ جس تشدد اور قید و بند کی مشکلات سے گزری ہے اس میں اس کا زندہ رہنا معجزہ ہے، میں نے امریکی جیل میں آخرکار ظالم اور مظلوم کو ایک ہی چھت تلے دیکھا ،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی مسلمانوں سے ڈاکٹر عافیہ کیلئے مالی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کر نے کی اپیل بھی کردی، انہوں نے‎کہا کہ امریکا کا ویزا دلوانے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ‎بہت مدد کی۔