سنگاپور میں دنیا کی بڑی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی خفیہ بیٹھک

June 04, 2023

دنیا کی بڑی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تقریباً دو درجن سینیئر حکام کی شنگریلا ڈائیلاگ کے تحت ایک خفیہ میٹنگ ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سنگاپور میں ہونے والی اس سیکیورٹی میٹنگ کا انتظام سنگاپور کی حکومت گزشتہ کئی سالوں سے سیکیورٹی سمٹ کے ساتھ ایک بالکل الگ اور خفیہ وینیو پر منعقد کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ اس سے قبل اس میٹنگ کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔

اس میٹنگ میں امریکی حکومت کی نمائندگی ڈائریکٹر نیشنل اینٹلی جنس ایورل ہینز نے کی جو امریکا میں اینٹلی جنس کمیونٹی کے سربراہ ہیں۔

اس اجلاس میں چین بھی موجود تھا حالانکہ اس وقت چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی موجود ہے۔