پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر نِکی نذیر 47 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

June 05, 2023

فوٹو نشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ڈیزائنر عالیہ نذیر المعروف نِکی نذیر 47 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

نِکی نذیر کے انتقال کی تصدیق میڈیا پرسنیلٹی راحیل راؤ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی ہے۔

راحیل راؤ کا نِکی نذیر کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ میری پرانی دوست نِکی نذیر کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، نِکی ناصرف مہربان شخصیت بلکہ بہت اچھی دوست بھی تھیں، ہماری ایک دوسرے کے ساتھ یادیں بہت انمول ہیں، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔


دوسری جانبڈیزائنر نِکی نذیر کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

نکی نذیر کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر فنکار فیشن ڈیزائنر عالیہ نذیر کی مغفرت کے لیے بھی کر رہے ہیں جس میں سجل علی، حدیقہ کیانی، اُشنا شاہ، اریبہ حبیب، انوشے اشرف، سمیع خان، فیصل کپاڈیا، مشک کلیم، ژالے سرحدی ودیگر شامل ہیں۔

دوسری ماڈل، فلم ڈائریکٹر اور میزبان فریحہ الطاف نے بھی انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے ہے لکھا ہے کہ نکی کے انتقال کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا ہے، اللّٰہ مغفرت فرمائے۔


خیال رہے کہ عالیہ نذیربین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی برانڈ نِکی نینا کی مالک تھیں، یہ برانڈ عالیہ اور نبیلہ جنید (نینا) نے ایک دوسرے کے اشتراک سے بنایا تھا۔