عرفی جاوید کا ٹی بیگز سے بنا لباس، ویڈیو وائرل

June 05, 2023

بھارتی ماڈل عرفی جاوید اپنے انوکھے اور اچھوتے پہناووں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

اپنی نئی انسٹاگرام ویڈیو میں ایک بار پھر عرفی نے اپنے لباس سے سب کو حیران کر دیا۔

ویڈیو میں انہیں ٹیبل پر بیٹھے اپنی چائے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پھر وہ ٹی بیگز سے بنے لباس میں نظر آتی ہیں، عرفی نے چائے پیتے پیتے ٹی بیگز سے بنے کپڑے ہی پہن لیے۔

اس ویڈیو کو عرفی نے کیپشن دیا کہ ’ہیلو فرینڈز، چائے پی لو‘۔