سلمان خان کی میزبانی میں بگ باس او ٹی ٹی سیزن ٹو 17 جون سے شروع ہوگا

June 06, 2023

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن کی میزبانی کریں گے۔

یہ ریئلٹی سیریز 17 جون سے بھارت کے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر کی جائے گی۔

او ٹی ٹی نے اپنے انسٹاگرام سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہر دلعزیز سلمان خان سب سے بڑے ریئلٹی شو کو واپس لا رہے ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ اس بار لگائیں گے بھی آپ اور بچائیں گے بھی آپ۔


واضح رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن میں فلمساز کرن جوہر نے میزبانی کی تھی۔

پہلے سیزن کی فاتح دیویا اگروال تھیں، سلمان خان کی میزبانی میں ہونے والے نئے سیزن میں حصہ لینے والوں کی فہرست کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔