اسٹاک مارکیٹ، مسلسل تیسرے روز بھی تیزی، 219 پوائنٹس کا اضافہ

June 08, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، بجٹ اور آئی ایم ایف معاہدے سے پر امید سرمایہ کاروں کی زبردست سرگرمی، مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی تیزی کا رحجان، کے ایس ای 100انڈیکس 219 پوائنٹس کےاضافے سے ، 42 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا،57.55 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 38 ارب 80 کروڑ 78 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم 38.07فیصد زیادہ رہا۔