بابر اعظم نے لندن سے خوبصورت تصویر شیئر کر دی

June 08, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لندن سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے لیے پلیئر آف دی منتھ نامزد ہونے والے کرکٹر بابر اعظم آج کل لندن میں موجود ہیں۔

بابر اعظم نے لندن نے اپنی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

کرکٹر کا اس تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’قدرت کے حسن میں کھو گیا ہوں۔‘


بابر اعظم کی اس تصویر کو تاحال لاکھوں مداح لائیک اور ہزاروں اس پر کمنٹس کر چکے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کی اس پر اُن کے اسٹائل کی تعریف کی جا رہی ہے۔