ن لیگ ترین گروپ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، عطا تارڑ

June 08, 2023

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کے کئی حلقوں میں ن لیگ ترین گروپ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی، دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار لائے جانے کا امکان بھی ہے۔

عطا تارڑ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ترین گروپ اور ن لیگ کے اچھے تعلقات ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ساہیوال سے ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال، فیصل آباد سے اجمل چیمہ اور جھنگ سے فیصل جبوانہ سمیت ترین گروپ کے تمام ہی لوگ ن لیگ سے بھی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں جماعتیں ساتھ ساتھ چلیں گی۔ انتخابی اتحاد کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔