شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی اسٹریمنگ کے حقوق ریکارڈ قیمت پر فروخت

June 09, 2023

فلم’جوان‘، پوسٹر فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ کے حقوق ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ریلیز سے قبل ہی شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹریمنگ، موسیقی اور سیٹلائٹ حقوق پہلے ہی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوچکے ہیں۔

ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ ایکشن تھرلر فلم بالی ووڈ کی بڑے بجٹ کی فلموں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ ابتداء میں اس فلم کو 2 جون کو ریلیز کرنے کا ارادہ تھا لیکن بعد میں پروڈکشن ہاؤس نے اس فلم کی ریلیز میں تاخیر کا اعلان کردیا۔ اب یہ فلم رواں سال 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کے پوسٹرز اور اس کے بارے میں سامنے آنے والی دیگر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر فلم کی ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچا دی ہے۔