سونالی سیگل کی شادی اور ولیمے پر پالتو کتوں کیساتھ انٹری

June 09, 2023

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ سونالی سیگل کی شادی اور ولیمے کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں اُن کے پالتو کتے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اداکارہ سونالی کے شادی کو خفیہ رکھنے اور میڈیا کو ناں ناں کرنے کے سب ہی منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔


ہر شادی کی طرح سونالی اور اشیش سنجنانی کی شادی کی تصویریں اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔


فلم ’پیار کا پنچ نامہ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سونالی سیگل اپنے زندگی کے یادگار دن، شادی کے روز بھی اپنے پالتو کتوں کو نہ بھولیں اور اُن کے ساتھ شادی اور ولیمے پر انٹری دیتی ہوئی نظر آئیں۔


یاد رہے کہ سونالی نے گزشتہ دنوں 7 جون کو اپنے پانچ سال پرانے دوست سے شادی کر کے محبت کی کہانی کو امر کیا تھا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبیاہتا جوڑا گزشتہ 5 برسوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہا تھا۔

سونالی سیگل کی شادی اور ولیمے کی وائرل تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے دونوں دن ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا تھا، اس دوران اُن کے دو پالتو کتے بھی اُن کے ساتھ ساتھ ہیں۔


سونالی نے شادی کے دن ہلکا گلابی جبکہ ولیمے کے روز ہلکے نیلے رنگ کا انتخاب کیا تھا جبکہ سونالی کے پالتو کتے بھی دونوں روز اپنی مالکن کے ساتھ میچنگ میں نظر آئے۔

دونوں روز ہی یہ جوڑی نہایت خوش اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔


سونالی سیگل کی اِن ویڈیوز اور تصویروں کو دیکھ کر مداح اُنہیں زندگی کے نئے باب کے آغاز پر دعائیں اور اُن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔