پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی رینکنگ میں بہتری

June 09, 2023

فائل فوٹو

فیفا نے ویمن فٹبال ٹیموں کی تازہ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔

تازہ رینکنگ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 157 ویں پوزیشن پر ہے، مارچ 2023 میں پاکستان ٹیم 161 ویں پوزیشن پر تھی۔

اولمپک کوالیفائر میں شرکت اور ایک میچ جیت کر پاکستان کے پوائنٹس 944.58 ہوگئے۔

ویمن فٹبال رینکنگ میں امریکا پہلے، جرمنی دوسرے اور سوئیڈن تیسرے نمبر پر ہے۔