سسرال یا کام، حبا بخاری اولین ترجیح کس کو دیتی ہیں؟

June 10, 2023

فائل فوٹو

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ عورتوں میں برداشت کا مادہ زیادہ ہوتا ہے اور وہ اپنا گھر بسانے کے لئے آخری حد تک سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے کام اور گھر میں توازن برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں اور مستقبل میں بھی کبھی گھر اور کام میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو دونوں کا انتخاب کریں گی اور کسی نہ کسی طرح مینج کرنے کی کوشش کریں گی۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ حبا بخاری نے اپنے ڈراموں کے حوالے سے بات کرنے کے ساتھ اپنی نجی زندگی کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ انہیں جوائنٹ فیملی میں رہنا پسند ہے اور گھر کے کام کرنا بھی اتنا ہی پسند ہے جتنا ڈراموں میں کام کرنا۔

میزبان نے سوال کیا کہ اگر سسرال میں کوئی اہم تقریب ہو اور اس وقت کسی ڈرامے کی شوٹ بھی ہو تو کس کو اہمیت دیں گی اور کس کا انتخاب کریں گیں؟

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ دونوں کا انتخاب کروں گی، بھلے دونوں چیزیں الگ الگ شہروں میں ہی کیوں نہ ہوں۔ انسان اگر چاہے تو سب کچھ ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں، میں پہلے اپنا شوٹ ریکارڈ کرواؤں گی، ہو سکتا ہے اس کے لئے مجھے صبح صادق سے کام کرنا پڑے لیکن میں ہدایت کار سے درخواست کرکے جلدی کام شروع کروں گی اور پھر تقریب میں شرکت کروں گی۔