حنا بیات نے ندا یاسر کو رلانے کے بعد ہنسانے کیلئے گھر بلا لیا

June 10, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان حنا بیات نے ندا یاسر کو رُلانے کے بعد ہنسانے کے لیے گھر بلا لیا۔

گزشتہ دنوں حنا بیات نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، اس مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر تھیں۔

حنا بیات نے مارننگ شو کے دوران اپنے شوہر سے پہلی بار ملنے، اُن سے شادی اور پھر اُن کی وفات سے متعلق گفتگو کی، اس دوران حنا بیات متعدد بار دلبرداشتہ ہو کر رو بھی پڑیں۔

اِن رقت آمیز لمحات کے دوران ندا یاسر کے بھی کئی بار آنسو ٹپکے۔

بعد ازاں حنا بیات نے ندا یاسر کو رلانے کے بعد ہنسانے کا منصوبہ بنایا اور اُنہیں اپنے گھر آنے کی دعوت دے ڈالی۔

حنا بیات نے ندا یاسر، یاسر نواز، نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویریں اپلوڈ کیں۔

حنا بیات کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ’صبح ندا کو اِتنا رلایا کہ رات کو اسے ہنسانے کے لیے بلا لیا، ان خوبصورت لوگوں کے ساتھ کتنی مزے کی رات ہے۔‘


حنا بیات کا تصویر میں موجود سب فنکاروں کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھنا تھا کہ ’روتے روتے ہنسنا سیکھو، ہنستے ہنستے رونا۔‘