• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا بیات کا خود کو اللّٰہ کی جانب سے ملنے والے پیغام سے متعلق انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان حنا بیات نے خود کو اللّٰہ کی جانب سے ملنے والے پیغام سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

حنا بیات نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، اس دوران اُن کے ہمراہ نادیہ جمیل بھی تھیں۔

اداکارہ حنا بیات نے انٹرویو کے دوران اپنے شوہر سے پہلی بار ملنے کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ وہ اور اُن کے شوہر ایک دوست کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ملے تھے، پھر دونوں کی آپس میں بڑی گہری دوستی اور دوستی کے بعد شادی ہو گئی۔

حنا بیات کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے سب سے اچھے دوست سے شادی کی، ہماری شادی میں کوئی رکاوٹ یا کوئی پریشانی نہیں آئی، ہماری شادی سے سب ہی بہت خوش اور مطمئن تھے۔

انہوں نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک سحر انگیز واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بار رات کے دوران تسبیح پڑھ رہی تھیں، اس دوران اُن کے کمرے میں بس وہ اور اُن کے شوہر موجود تھے، اُن کی آنکھیں بند تھیں مگر وہ جاگ رہی تھیں۔


اس دوران انہوں نے ایک آواز سنی، جیسے کہ کسی نے اُن سے بات کی ہو۔

انہوں نے آنکھیں کھول کر شوہر سے پوچھا تو معلوم ہوا کمرے میں کوئی نہیں آیا اور نہ ہی کسی نے بات کی ہے۔

حنا بیات نے کہا کہ اُن کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کسی نے کہا تھا کہ  ’کیوں کہ وہ چاہتا ہے کہ تم سب سے زیادہ اُس سے محبت کرو۔‘

حنا بیات نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کو یہ بات بتائی، انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ میں تسبیح پڑھتے ہوئے کیا سوچ رہی تھی؟

حنا بیات نے کہا کہ میں تسبیح پڑھتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ جب اللّٰہ نے واپس اٹھا ہی لینا ہوتا ہے تو ایک انسان کے دل میں دوسرے کے لیے اتنی محبت کیوں پیدا کر دیتا ہے۔

حنا بیات نے کہا کہ میرے بتانے پر میرے شوہر کا کہنا تھا کہ بس یہ تمہارا جواب ہے، اللّٰہ نے یہ تمہیں جواب دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید