زید اور گوہر نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’ذیہان‘ رکھ دیا

June 10, 2023

بالی ووڈ کی اداکار جوڑی زید دربار اور گوہر خان نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’ذیہان‘ رکھا ہے۔

یہ بات انہوں نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ ماشاء اللّٰہ، ذیہان کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہوچکا ہے، آپ سب کی محبتوں کا شکریہ۔

زید اور گوہر نے کہا کہ ذیہان کیلئے آپ کی دعاؤں کے شکرگزار ہیں، فی الوقت اپنی ’ننھی سی جان‘ کیلئے پرائیویسی چاہتے ہیں، وہ بھی آپ سب کو بہت پیار دے رہا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ گوہر اور زید نے اپنے بیٹے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔