پی ٹی آئی کے ارکان کو دعوت دیتا ہوں وہ اسمبلی آئیں، وزیر اعلیٰ

June 10, 2023

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کو سندھ اسمبلی میں آنے کی دعوت دے دی۔

سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے ارکان نظر نہیں آرہے ہیں، انہیں دعوت دیتا ہوں وہ اسمبلی آئیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا ہم اسے کچھ نہیں کہیں گے، جس نے قانون ہاتھ میں لیا ان کو نہیں چھوڑیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز بس، ایمبولنس، پولیس کی گاڑیوں نے آپ کا کیا بگاڑا تھا؟

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بڑے تحمل سے میری تقریر سنی ہے، ہم کبھی تنقید سے نہیں گھبراتے، اچھی تجاویز آئیں گی تو ہم ان کو شامل کریں گے۔