اسپن بولرز کا اسپیشلائزڈ کیمپ ہفتے سے لاہور میں شروع ہوگیا

June 11, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)اسپن بولرز کا اسپیشلائزڈ کیمپ ہفتے سے لاہور میں شروع ہو گیا ، کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے میں ٹریننگ کا آغازکیا۔کیمپ میں بیٹرز کو بھی مدعو کیاگیا ، کیمپ میں فخرزمان اور عابد علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔تاہم اسپن بولرز کی کوچنگ کےلیے این سی اےکےکوچزموجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود کھلاڑی کیمپ میں شامل ہیں،خواہش ہے کہ ورلڈ کپ جیتیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اگلا فائنل کھیلنا ہدف ہے۔