کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں بدترین کارکردگی اور آٹھویں شکست کے بعد ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ کا کہنا ہے کہ یہ سیزن ملتان سلطانز کے لیے اچھا نہیں رہا، مایوس کن کارکردگی کی وجہ ٹیم سلیکشن اور کوچنگ دونوں ہوسکتے ہیں ،پہلا میچ ہارنے کے بعد اُبھر کر سامنے نہیں آسکے۔ شاید وقت آگیا ہے کہ کچھ چیزوں پر دوبارہ غور کیا جائے، شائقین سے معذرت خواہ ہوں، ہم اچھے نتائج نہیں دے سکے۔