• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیم کی عدم دستیابی کے سبب ہاکی کیمپ تاخیر کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنز کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی سنیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں اسٹیڈیم کی عدم دستیابی کے باعث جمعرات سے شروع ہوگا جومنگل سے شروع ہونا تھا۔ اسٹیڈیم میں بعض کاموں کی وجہ سے کیمپ میں تاخیر ہوئی ،دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کیمپ اب الگ الگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ایف کے سکریٹری رانا مجاہد علی خان نے بتایا کہ 50سے زائد کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنے کیلئے بعض مسائل کاسامنا تھا ، لاہور میں گراؤنڈ کی عدم دستیابی سےبھی کیمپ لگانے میں مشکل درپیش ہے، جونیئر کیمپ چند ہفتوں بعد لاہور میں لگایا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے لئے جونیئر ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر تیاری کےلئے دو غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امکان ہے کہ جولائی میں بنگلہ دیش، ملائیشیا اور سری لنکا میں سے دو جونیئر ٹیمیں پاکستان آئینگی۔

اسپورٹس سے مزید