ورلڈ بیچ ریسلنگ، انعام بٹ کوارٹر فائنل میں

June 11, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سنگا پور میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستان کے اسٹار ریسلر انعام بٹ اپنی تین فائٹ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ اتوار کو آذر بائی جان کے ریسلر سے ہوگا،انہوں نے چین،بیلجیم اور رومانیہ کے ریسلرزکو شکست دی۔انعام بٹ نے 2018 اولمپک میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں 2 طلائی تمغے جیتنے والے پہلے پہلوان ہیں، پاکستانی ریسلر ورلڈ بیچ گیمز میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کرچکے ہیں۔