ورلڈ ٹیسٹ کرکٹ فائنل دلچسپ مرحلے میں داخل

June 11, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) لندن کے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 164 رنز بنالیے ہیں ہفتے کو چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے بھارت کو 280رنز جبکہ آسٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار ہیں، فائنل میچ سنسنی خیز اور دل چسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کےلیے 444 رنز کا ہدف دیا جواب میں بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے ہیں اور اسے مزید 280 رنز درکار ہیں۔