نقشوں کی مد میں سرکاری اخراجات کے علاوہ پیسوں کے مطالبے پر معطلی کا فیصلہ

June 11, 2023

پشاور ( جنگ نیوز)میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ نقشوں کی مد میں سرکاری اخراجات کے علاوہ اگر کسی نے بھی زیادہ پیسوں کا مطالبہ کیا تو اسے معطل کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا د ی جائیگی ۔ اجلاس کے دوران میئر پشاور نے کمرشل پلازوں کے مالکان سے حلف لیا۔ اس موقع پر کمرشل پلاز وں کے مالکان نے نقشہ پاس کرنے کیلئے فردا فردا مئیر پشاور کے سامنے پیش ہوئے۔ میئر پشاور نے نقشوں کے عمل میں معلومات حاصل کیں اور ان سے سوالات کئے کہ کسی نے سرکاری فیس سے زیادہ پیسے تو نہیں لیے جس پر اطمینان کے بعد اس کے نقشے منظور کرلیے گئے گذشتہ روز میئر کی زیر صدارت بی سی اے کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر محمد اویس خان ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ڈائریکٹر ویسٹ ریا ض اعوان ایکسین ہدایت خان ایکسین داود چیف بلڈنگ انسپکٹر فیض محمد چیئرمین عمران نوید ارباب فاروق جان اور دیگر نے شرکت کیں۔ اس موقع پر میئر پشاورنے کہاکہ عوام کو آسانیاں پید اکرنے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں جس پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بی سی اے سٹاف نقشوں کے عمل کو عوام کیلئے آسان بنائے اور ان کو بے جا تنگ نہ کریں اور اگر کسی نے بھی سرکاری فیس سے زیادہ پیسے وصول کئے تو اس اہلکار کومعطل کیاجائے گا اور سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔