فرانس اور بلجیم کے بعد سوئٹزر لینڈ میں بھی برقع پر پابندی

September 22, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے حتمی قانون سازی کے ذریعے روایتی طور پر مسلم خواتین کی جانب سے استعمال کیے جانے والے برقعے یا مکمل چہرے کو ڈھانپنے پر پابندی کی منظوری دے دی۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی نیشنل کونسل نے قانون سازی کے حق میں 151 جب کہ اس کی مخالفت میں 29 ووٹس دیئے ۔ سوئس پارلیمان کے ایوان بالا نے پہلے ہی اس بل کو منظور کر لیا تھا۔اس قانون سازی کو دائیں بازو کی پاپولسٹ سوئس پیپلز پارٹی نے آگے بڑھایا، جس نے آسانی سے سینٹرسٹس اور گرینز کی طرف سے ظاہر کی گئی مخالفت کو دبا دیا۔