پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی دعوتِ ولیمہ میں کھلاڑی کے دیرینہ دوست حارث رؤف کو دیکھ کر شائقینِ کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
بلآخر قومی کرکٹ ٹیم کے شائقین جو رواں برس فروری میں فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے موقع پر حارث رؤف کو ڈھونڈ رہے تھے، انہوں نے اب سُکھ کا سانس لے لیا۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کا ساتھ 2019ء میں پاکستان پریمیئر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندر سے قائم ہے جو حالیہ ایشیا کپ 2023ء تک جاری رہا اور اب شائقین ان دونوں کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں گے۔
گزشتہ برس حارث رؤف کے نکاح کے موقع پر ان کے پُرستاروں نے ان کی اور شاہین شاہ آفریدی کی گہری دوستی کا باخوبی مشاہدہ اس وقت کیا جب حارث رؤف اور مزنا مسعود کے نکاح کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں اور نکاح کے گواہان میں شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل پایا۔
اس کے بعد جب حارث رؤف اور مزنا مسعود کی رخصتی اور ولیمے کی تقریبات منعقد ہوئیں تو ان میں بھی شاہین شاہ آفریدی پیش پیش رہے۔
دوسری جانب ابتداً شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح میں پروفیشنل کمٹمنٹس کے باعث اور پھر حال ہی میں مہندی اور رخصتی کے موقع پر انجری کے سبب حارث رؤف کی عدم موجودگی ان کے پرستاروں کی مایوسی کا سبب بن گئی تھی۔
گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی دعوتِ ولیمہ میں کھلاڑی کے بیسٹ فرینڈ حارث رؤف نے بلآخر شرکت کر ہی لی اور کھلاڑیوں کی اس جوڑی کے مداحوں کو سکھ کا سانس لینے کا موقع مل گیا۔