بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ساؤتھ انڈین اداکارہ نین تارا کو ناراضگی کے باوجود بھی فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار پر فخر ہے۔
نین تارا فلم’جوان‘میں اپنی شادار پرفارمنس کے بعد بالی ووڈ میں چھا گئی ہیں اور اُنہیں آج کل بھارتی میڈیا کی بھی خصوصی توجہ حاصل ہے۔
اُنہوں نے فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، اپنی اسٹوری کے کیپشن میںایٹلی کمار کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ’مجھے آپ پر فخر ہے‘۔
واضح رہے کہ حال ہی میں نین تارا کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ میں فلم ’جوان‘ سے اپنا ڈیبیو دینے والی یہ اداکارہ فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار سے خفا ہونے کے ساتھ ساتھ پریشان بھی ہیں۔
نین تارا کی ناراضی کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ دیپیکا پڈوکون کے کردار کو اس طرح پیش کیا گیا جیسے یہ شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم ہو، حالانکہ ایسا نہیں تھا۔
فلم میں مرکزی کردار جنوبی بھارت کی صفِ اوّل کی اداکارہ نین تارا نے ادا کیا ہے جو ہندی فلم میں اپنے ساتھ ہوئے سلوک پر سخت نالاں ہیں۔