• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نین تارا جوان کی کامیابی کے باوجود ہدایتکار ایٹلی سے خفا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

حال ہی میں اپنی فلم ’جوان‘ کی کامیابی پر خوب پذیرائی حاصل کرنے والی اداکارہ نین تارا فلم ساز و ہدایتکار ایٹلی سے خفا ہیں۔ 

نین تارا نے فلم جوان میں اپنی اداکاری سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کردیا۔ 

ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جوان میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر اسٹارز میں نین تارا اور وجے سیتھوپتی بھی شامل ہیں۔ 

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں شاہ رخ کی پٹھان فلم کی ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی مختصر دورانیے کا خصوصی کردار نبھایا ہے۔ 

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے والی نین تارا ایٹلی سے خفا ہونے کے ساتھ ساتھ پریشان بھی ہیں۔ 

نین تارا نے انکشاف کیا کہ فلم میں ان کے کردار کو کاٹ پیٹ کر کم کردیا گیا ہے جبکہ فلم میں چند مناظر کےلیے آنے والی دیپیکا پڈوکون کے کردار کو نمایاں کرکے دکھایا گیا ہے۔ 

نین تارا کی ناراضی کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ دیپیکا پڈوکون کے کردار کو اس طرح پیش کیا گیا جیسے یہ شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم ہو، حالانکہ ایسا نہیں تھا۔ 

فلم کی مرکزی اداکارہ نین تارا ہی تھیں، جو جنوبی بھارتی کی ایک صف اول کی اداکارہ ہیں اور ہندی فلم میں ان کے ساتھ ہوئے ایسے سلوک پر نالاں ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلم بینوں کے لیے اچھا نہیں کہ ہم نین تارا کو اس سلوک کی وجہ سے بالی ووڈ میں کم از کم مستقبل قریب میں فلم کرتا نہ دیکھیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید