ممتاز بیگم کی وطن واپسی کی وجہ سامنے آگئی

September 23, 2023

فائل فوٹو

25 برس بعد پاکستان لوٹنے والی ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز بیگم نے اپنے وطن واپس آنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

خیال رہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان واپس آئی تو لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

تاہم اب انہوں نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے وطن عزیز واپس لوٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے ہمراہ ان کا بیٹا ذیشان راحیل باری بھی ہے، جسے وہ شوبز انڈسٹری میں لانچ کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے اپنے بیٹے کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھے تو اداکارہ میرا جی کے مدمقابل جلوہ گر ہو۔

ممتاز بیگم کی اس خواہش کے اظہار پر یوٹیوبر نے دلچسپ انداز میں اداکارہ میرا جی سے سوال کیا کہ ’کیا انہیں یہ قبول ہے؟‘

میرا جی نے بھی یوٹیوبر کے سوال کا شرماتے ہوئے جواب دیا کہ ’جی مجھے قبول ہے‘۔

اس موقع پر یقٹیوبر نے ممتاز بیگم کے ہمراہ موجود ان کے بیٹے سے بھی گفتگو کی توذیشان راحیل باری نے میرا جی کے ہمراہ ایکشن اور رومانوی فلم کرنے کی خواہش کا اطہار کیا۔