• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب میں بیک وقت 2 یا 3 فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتی: عالیہ بھٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ اب وہ پہلے کی طرح بیک وقت 2 یا 3 فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتیں۔

عالیہ بھٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے فلم سائن کرنے کے طریقے کار کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی اپنے کیریئر کو مختلف مراحل یا پھر اپنے لیے کوئی سنگ میل نہیں سمجھا۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ میں اب بھی فلموں کا انتخاب اسی طرح کرتی ہوں جیسے پہلے کرتی تھی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں مختلف چیزیں کرنے کی کوشش کرکے، نئے چیلنجز کے لیے خود کو تیار کرکے اور خود کو مسلسل اپنے کمفرٹ زون سے باہر رکھ کر فلموں کا انتخاب کرتی ہوں۔

عالیہ بھٹ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بلاشبہ، ماں بننے کے بعد  میرے کام میں اور کام کرنے کی رفتار میں کمی آئی ہے کیونکہ اب میرا ایک بچہ ہے لیکن میں اپنی اس رفتار سے خوش ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اب ایک وقت میں صرف ایک فلم کرنا اور اپنی پوری توانائی اس ایک فلم پر ہی لگانا چاہتی ہوں جبکہ اس سے پہلے میں بیک وقت 2 یا 3 فلمیں کرتی تھی لیکن اب میں ایسا نہیں کرنا چاہتی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ فلمیں مجھے پسند ہیں، اس لیے میں اب صرف بطور اداکارہ ہی نہیں بلکہ مختلف طریقوں سے ان سے جڑے رہنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے پروڈکشن بھی شروع کر دی ہے، ہم ایسے پروجیکٹس تیار کر رہے ہیں جو اگلے سال تک مکمل ہوجائیں گے اور میں اس عمل میں تخلیقی طور پر شامل ہوں کیونکہ میں خود کو ایک تخلیقی پروڈیوسر سمجھتی ہوں۔

عالیہ بھٹ نے یہ بھی کہا کہ بچی کی پیدائش کے بعد ایکشن فلم کرنا بہت دلچسپ تھا کیونکہ اس مجھے یہ پتا چلا کہ میرے جسم میں کتنی طاقت ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید