ہر شہری اپنے بل میں 5 بجلی چوروں کا بل بھی ادا کرتا ہے: سراج الحق

September 27, 2023

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق—فائل فوٹو

امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہہر شہری اپنے بجلی کے بل پر 5 بجلی چوروں کا بل بھی ادا کرتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےامیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ حکومت کروڑوں کے نادہندگان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی، غریب آدمی کا 2 ہزار کا بل نہ بھرنے پر کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت اپنے مینڈیٹ کے خلاف کام کر رہی ہے، نیپرا نے آئندہ ماہ سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیل کا نظام بوسیدہ ہونے کے باعث لائن لاسز ہوتے ہیں، غریب عوام کو لائن لاسز کا بوجھ بھی اٹھانا پڑتا ہے۔