بھارتی اداکار پربھاس کی ایک پرستار نے ان کے ساتھ فوٹو کھنچوا کر انہیں لاڈ سے گال پر تھپکی دے دی۔
یہ ویڈیو 2019 کی ہے لیکن دوبارہ وائرل ہو رہی ہے جس میں پربھاس کی ایک مداح ان سے مل کر اس قدر خوش ہوئیں کہ انہوں نے اداکار کے گال پر ہلکی سی چپت رسید کردی۔
ایئرپورٹ پر خاتون مداح اپنے ایک دوست کے ہمراہ پربھاس کے پاس تصویر کھینچنے کیلئے گئیں۔
اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ تصویر کھنچوا کر خاتون خوشی سے اچھل پڑیں اور اسی اثنا میں انہوں نے پربھاس کو گال پر ہلکی سی تھپکی بھی دے ڈالی۔
خیال رہے کہ دسمبر میں پربھاس کی فلم ’ڈنکی‘ ریلیز ہوگی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکاری کی ہے۔