تھائی لینڈ: بنکاک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

October 03, 2023

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے سیام پیراگون شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

تھائی پولیس کے مطابق سیام پیراگون شاپنگ مال میں مسلح شخص کی موجودگی اور ان کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔

تھائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اب صورتحال قابو میں ہے اور اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

تھائی پولیس نے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔